ایبٹ آباد؛ آگ لگنے سے مکان کی چھت گرگئی‘ ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے‘ 7 افراد جاں بحق
ایبٹ آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 دسمبر 2023ء ) صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گھر میں آگ لگنے سے مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 7 جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد میں آتشزدگی کا یہ افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد میں قلندر آباد کے گاؤں ترھیڑی میں پیش آیا، جہاں گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی خوفناک آگ سے مرنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے کے باعث مکان منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے ایک ہی خاندان کے 9 افراد دب گئے جن میں 7 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ 2 افراد کی تلاش جاری ہے، واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام 7 افراد کی موت جھلسنے کے باعث ہوئی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں اسی طرح کا ایک واقعہ چند ہفتے قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی پیش آیا تھا جہاں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، لاہور کے علاق...