Posts

Showing posts from August, 2024

لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ

  پنجاب کے دیگر شہروں سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست 2024ء ) صوبہ  پنجاب  کے دارالحکومت  لاہور  میں موسلادھار  بارش  کا 44 سالہ  ریکارڈ  ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور صوبائی دارالحکومت میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور  میں آج صبح سویرے سے مون سون  بارش  کا سلسلہ جاری ہے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت تقریباً پورے شہر میں شدید  بارش  ہوئی، تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار  بارش  سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،  بارش  سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا، سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر بارش  ریکارڈ  کی گئی،  پانی  والا تالاب میں 203، لکشمی چوک میں 191، اپرمال میں 182، مغلپورہ میں 173، تاجپورہ میں 180، نشترٹاؤن می...

جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرری چیلنج

  سپریم کورٹ میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے سنیارٹی پرنسپل کو بنیاد بنا کر درخواست دائر کردی گئی اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست 2024ء ) جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ  تقرری کو  سپریم کورٹ  میں چیلنج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حامد خان گروپ نے سنیارٹی پرنسپل کے خلاف چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ  عالیہ نیلم کی تقرری  سپریم کورٹ  میں چیلنج کی ہے، اس حوالے سے  عدالت  عظمیٰ میں  پاکستان  بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں  پاکستان  بار کونسل کے پانچ ممبران کا کہنا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس میں سنیارٹی پرنسپل طے ہو چکا ہے، سنیارٹی اصول کے خلاف چیف جسٹس  لاہور ہائیکورٹ  کی تقرری غیر آئینی ہے، اس لیے  سپریم کورٹ  جونئیر جج کی بطور  چیف جسٹس  تقرری کو کالعدم قرار دے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ جسٹس عالیہ نیلم نے  لاہور ہائیکورٹ  کی پہلی خاتون  چیف جسٹس  کا حلف اٹھایا،حلف برداری کی تقریب  گورنر...

مطالبات نہ مانے گئے تو یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی

  بتایا جائے حکومتی اخراجات میں 25 فیصد اضافہ کیوں کیا گیا؟ گاڑیاں وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کی چلیں اور پٹرول کے پیسے عوام برداشت کریں یہ اب نہیں چلے گا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2024ء) امیر  جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن نے  کراچی  کی بزنس کمیونٹی کے ہمراہ راولپنڈی عوامی  دھرنا  کے ساتویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو دو دن دیتے ہیں، مطالبات پر حکمرانوں نے کوئی پیش رفت نہ دکھائی تو ساری بات چیت دھرنے میں میڈیا کے سامنے ہوگی، قوم کو بتائیں آپ کو اخراجات کم کرنے میں کیا پریشانی ہے، کسی کو دھوکہ دینے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے، مطالبات نہ مانے گئے تو یہ تحریک  حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔ کوئی خلاف آئین کام، جلاؤ گھیراؤ یا  نقصان  نہیں کریں گے، کسی کو موقع نہیں دیں گے کہ انتشار پھیلائے۔ حکمران اپنے دھندے اور عیاشیاں ختم کریں، بتایا جائے حکومتی اخراجات میں 25 فیصد اضافہ کیوں کر دیا گیا۔ گاڑیاں  وزیروں مشیروں اور بیوروکریسی کی چلیں اور  پٹرول...