لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ
پنجاب کے دیگر شہروں سمیت کئی مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اگست 2024ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور صوبائی دارالحکومت میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج صبح سویرے سے مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، لکشمی چوک اور انارکلی سمیت تقریباً پورے شہر میں شدید بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا، سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 203، لکشمی چوک میں 191، اپرمال میں 182، مغلپورہ میں 173، تاجپورہ میں 180، نشترٹاؤن می...