پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا

 لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ پنجاب کی وزارت  اعلیٰ کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کا رخ ن لیگ کی طرف چل رہا ہے۔ بلوچستان سے کافی لوگ ن لیگ میں شامل ہو چکے ہیں۔

آئی پی پی میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں۔احسن اقبال نے کہا ابھی تک پنجاب کا وزیراعلی کون بنے گا اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا ۔بلوچستان میں ن لیگ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کا ہر صورت میں مقابلہ کریں گے۔ عمران خان نے 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا۔

Ahmed

اس وقت انہیں نااہل کر دینا چاہیے تھا۔

عمران خان کا لاڈلہ سیزن ختم ہو چکا، جو لوگ نو مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ سرفراز بگٹی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا شکوہ ختم ہوجائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دراصل بلاول بھٹو پر نگراں حکومت کی عنایتیں ہیں، انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے۔ کچھ سیاسی مخالفین میری مقبولیت سےخائف ہیں۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ جو پارٹی سے چلا گیا ،اب وہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی واپس آئے گا،ہمارے لیڈر عمران خان ہی ہیں،گوہر خان اسی طرح نگران چیئرمین ہیں جس طرح انوارالحق کاکڑ نگران وزیراعظم ہیں، میں سمجھتا ہوں 9مئی واقعات میں جو بے گناہ ہیں انہیں ایک موقع ضرور ملنا چاہیے۔اسد قیصر ان لوگوں میں سے ہیں جو چاہتے ہیں سسٹم چلتا رہے، ان کی حکومت کے دوران بھی یہی کوشش تھی کہ سسٹم چلتا رہے،

Ahmed

Comments