نیپرا کی ڈسکوز کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کردیں
- Get link
- X
- Other Apps
نیپرا کی ڈسکوز کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کردیں
ڈسکوز خراب میٹرز 30 دن میں تبدیل کریں اور خراب بلوں کو ٹھیک کرے، 30 دن سے زائد بلنگ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے،تقسیم کار کمپنیاں نااہلی چھپانے کیلئے جان کر بددیانتی کررہی ہیں، نیپرا کی تحقیقاتی رپورٹ
ثنااللہ ناگرہ پیر 4 دسمبر 2023 19:45

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 دسمبر 2023ء) نیپرا اتھارٹی نے ڈسکوز کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کردیں، ڈسکوز خراب میٹرز 30 دن میں تبدیل کریں اور خراب بلوں کو ٹھیک کرے، کمپنیاں نااہلی چھپانے کیلئے جان کر بددیانتی کررہی ہیں۔ میڈیا کے مطابق نیپرا نے ڈسکوز کی جانب سے اووربلنگ کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی نے سخت ہدایات جاری کیں، ڈسکوز خراب میٹرز 30 دن میں تبدیل کریں اور خراب بلوں کو ٹھیک کرے، 30 دن سے زائد بلنگ کرنے کی وجہ سے لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔اووربلنگ کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری بھی متاثر ہوئی، ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے جان کر بددیانتی کررہی ہیں۔ ہزاروں صارفین کو بجلی کے غلط اور زیادہ بلوں کا سامنا کرنا پڑا
Ahmed
اس اقدام سے تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری بھی کم رہی، ڈسکوز کو اتھارٹی سے منظور شدہ ٹیرف کی شرائط وضوابط کے مطابق بجلی کے بل وصول کرنے میں ناکام رہے۔
ڈسکوز نے شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاکھوں صارفین کو غلط ڈی ٹیکشن بلز بھیجے ۔اتھارٹی نے کمیٹی رپورٹ کو نیپرا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ ا س سلسلے میں ایس ڈی او ڈھولنوال نے یتیم خانہ چوک میں کارروائی کرتے ہوئے معروف بابا فرید ہوٹل کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ملزم لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، چوری کی بجلی ہوٹل کے علاوہ رہائشی کواٹرز کو بھی سپلائی کی جارہی تھی۔ لیسکو حکام نے چوری میں استعمال ہونیوالی تار کو قبضے میں لیکر ملزمان کے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔ ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 3600 یونٹس چارج کیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ مذکورہ ہوٹل چند روز قبل بھی بجلی چوری کرتے پکڑا گیا تھا، ہوٹل مالکان میٹرٹمپر کرکے بجلی چوری کرر ہے تھے جس پر ملزمان کو جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔Ahmed
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment