نوازشریف اورچوہدری شجاعت کی ملاقات میں دلچسپ مکالمے بھی ہوئے

 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت کی ملاقات کے دوران دلچسپ مکالمے بھی ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ شہباز صاحب میں نے آپ جیسا کوٹ پہن لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا بالکل بالکل۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ انکل یہ کوٹ آپ پر زیادہ اچھا لگ رہا ہے


ahmed


ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ میری صحت اب پہلے سے بہتر ہے اور شوگر بھی کنٹرول ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ آپ ایک زیرک سیاستداں ہیں، اللّٰہ صحت دے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری شجاعت کے درمیان اکٹھے مل کر چلنے پر بھی اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہاکہ چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرنے آیا تھا، مل کر خوشی ہوئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سالک حسین نے عمدہ طریقے سے اپنی وزارت چلائی۔


ahmed


Comments