ملتان اور لاہور میں دھماکے، بچہ جاں بحق‘ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات

 لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 دسمبر 2023ء ) صوبہ پنجاب کے شہروں ملتان اور لاہور میں ہونے والے دھماکوں میں بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Ahmed

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے علاقہ توکل ٹاؤن کائیاں پور روڈ پر واقع کباڑی کی دکان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر لاہور کے علاقے مغل پورہ کی آٹو مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ گٹر میں گیس بھر جانے کے باعث لاہور کے علاقہ مغل پورہ میں دھماکہ ہوا، گیس دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

Ahmed


Comments