نواز شریف ،شہباز شریف سے چترال سے پارٹی رہنما شہزادہ افتخار الدین کی ملاقات

 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے چترال سے پارٹی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے ملاقات کی ۔ نواز شریف نے شہزادہ افتخار الدین کے والد شہزادہ محی الدین مرحوم کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہا۔جبکہ شہزادہ افتخار الدین نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد نواز شریف کی بریت پر مبارک دی

Ahmed

ملاقات میں پارٹی کے امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا اور شہزادہ افتخار الدین نے اپنے حلقے میں جاری انتخابی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں مسلم لیگ(ن) الیکشن سیل کے چیئرمین سینیٹر اسحاق ڈار ، سینئر نائب صدر اور چیف ارگنائزر مریم نواز شریف، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے ۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف نے نیک تمنائوں کے اظہار پر شہزادہ افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا

Ahmed

Comments