ایران کی دوسری ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کردیا

 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 دسمبر2023ء) ایران کی دوسری ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی تابان ایئرلائن کی پہلی پرواز آج کراچی سے مشہد کیلیے روانہ ہوئی، پہلی پرواز کا آغاز اور افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ائیرلائن کے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن سے ملازمت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایران ائیر کے بعد تابان ائیر دوسری ائیرلائن ہے جو پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔ پہلی پرواز میں گورنر سندھ کے علاوہ 80 سے زائد مسافر روانہ ہوئے۔ تابان ایئر ابتدائی طور پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ تابان ایئر کی کراچی سے مشہد کیلیے پرواز ہر منگل کی رات گیارہ بجے جبکہ مشہد سے کراچی کیلیے فلائٹ ایرانی وقت کے مطابق شام چھ بجے چلے گی۔

Ahmed

کراچی ائیرپورٹ پر ایران کی تابان ائیرکی افتتاحی فلائٹ کی تقریب ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایرانی قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کے حکام موجود تھے۔

Ahmed

Comments